سجادہ نشین دربار عالیہ موہڑہ شریف مری الحاج پیر ہارون الرشید  قضائے الٰہی سے  رحلت فرما گئے، نماز جنازہ  کل ہو گی

48

مری،  27فروری (اے پی پی ): سجادہ نشین دربار عالیہ موہڑہ شریف مری الحاج پیر ہارون الرشید  قضائے الٰہی سے   رحلت فرما گئے ہیں ،ان کی نماز جنازہ  کل بروز سوموار بعد نماز ظہر موہڑہ شریف ادا کی جائے گی ،ملک بھر سے   بڑی تعداد میں زائرین کی شرکت کی  متوقع  ہے۔ نماز جنازہ میں شرکت کرنے والوں کی رش کے باعث ضلعی انتظامیہ کی جانب سے محکمہ ہائی وے مشینری کو متعلقہ لنک روڈز سے فوری برف صاف کرنے کی ہدایت جاری کر دیں گئی ہیں ۔ٹریفک کی متوقع رش کے باعث سی ٹی او راولپنڈی نے بھی اضافی نفری تعینات کے احکامات جاری کر دی ہیں۔

سورس : وی این ایس، مری