پنجاب فوڈ اتھارٹی کی پولیس کے ہمراہ کاروائی،کیمیکلز کی مدد سے جعلی دودھ تیار کرنے والی فیکٹری پر چھاپہ مار کر 5 ہزار لٹر سے زائد مضر صحت دودھ برآمد کرلیا

29

 بورے  والا ،02 فروری (اے پی پی ):ڈی جی فوڈ اتھارٹی پنجاب رفاقت علی نسوانہ کی ہدایت پر فوڈ اتھارٹی کی ٹیم نے تھانہ گگومنڈی پولیس کے ہمراہ نواحی گاوں 251/ ای بی میں کیمیکلز کی مدد سے بڑے پیمانے پر جعلی دودھ تیار کرنے والی فیکٹری پر چھاپہ مار کر وہاں سے چلروں میں موجود تیار شدہ 5 ہزار لیٹر سے زائد جعلی دودھ قبضہ میں لیکر اسے تلف کردیا گیا فیکٹری مالک موقع سے فرار ہوگیا فوڈ اتھارٹی نے فیکٹری سربمہر کرکے اسکے مالک کے خلاف مقدمہ درج کرلیا معلوم ہوا ہے کہ اس فیکٹری میں روزانہ ہزاروں لیٹر جعلی مضر صحت کیمکلز ملا دودھ تیار کرکے مختلف شہروں کو سپلائی کیا جاتا تھا۔