چنیوٹ؛ ضلع بھر میں شجرکاری مہم کا باقاعدہ افتتاح24 فروری کو کیا جائے گا

27

چنیوٹ،22 فروری (اے پی پی ): ڈپٹی کمشنر عاصم جاوید نے کہا ہے کہ ضلع بھر میں شجرکاری مہم کا باقاعدہ افتتاح24 فروری کو کیا جائے گا،موسم بہار میں شجر کاری اور درختوں کی اہمیت بارے بھرپور آگاہی بھی دی جائے گی۔

وزیر اعظم عمران خان کی ہدایت پر پلانٹ فار پاکستان مہم کی تیاریوں کے حوالے سے ڈپٹی کمشنر عاصم جاوید کی زیر صدارت تمام محکموں کے ساتھ اجلاس منعقد ہوا۔جس میں جنگلات و دیگر محکموں کے افسران کو موسم بہار کی شجر کاری بارے بھی گائیڈ لائن دید گئی۔

ڈپٹی کمشنر عاصم جاوید  نے کہا کہ محکمہ جنگلات کو 90 ہزار پودے لگانے کا ٹارگٹ دیا گیا ہے،دیگر تمام محکمے 1 لاکھ80 ہزار پودے لگائیں گے۔انہوں نے کہا کہ پرائیویٹ سیکٹر کی مدد سے ضلع بھر میں 4 لاکھ 30 ہزار پودے لگائیں جائیں گے،شجرکاری مہم تقریباً دو ماہ تک جاری رہے گی،محکمہ تعلیم کو ‘ہر بچہ ایک پودا’ کے سلوگن پر عمل پیرا ہونے کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔

اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر محمد خالد ،اسسٹنٹ کمشنرز ،فاریسٹ و دیگر متعلقہ محکموں کے افسران  نے شرکت کی۔