ڈاکٹر ارباب غلام رحیم سے پی ٹی آئی حیدرآباد اور نوابشا ہ لیبر ڈویژن کے عہدداروں کی ملاقات

41

کراچی، یکم فروری(اے پی پی) :ڈاکٹر ارباب غلام رحیم سے پی ٹی آئی حیدرآباد اور نوابشا ہ لیبر ڈویژن کے عہدداروں کی ملاقات، وزیراعظم کے معاﺅن خصوصی برائے سندھ امور ڈاکٹر ارباب غلام رحیم سے پی ٹی آئی لیبرڈویژن حیدرآباد اور نوابشاہ کے عہدداروں نے منگل کے روزملاقات کی اورپارٹی کے تنظیمی امور اور سندھ سے متعلق سیاسی معاملات پرتبادلہ خیال کیا۔منگل کو جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق پی ٹی آئی لیبرڈویژن عہدداروں میں ڈاکٹر وحید انڑھ، اعجاز نوناری ، خادم حسین اور ڈاکٹر شہزاد علی شامل تھے ۔