ڈپٹی کمشنر سیف اللہ ابڑو کا خیرپور میڈیکل کالج ٹیچنگ اسپتال کا دورہ، مختلف شعبوں کا معائنہ کیا

63

خیرپور،09 فروری(اے پی پی ): ڈپٹی کمشنر سیف اللہ ابڑو نے خیرپور میڈیکل کالج ٹیچنگ اسپتال کا دورہ کیا۔ دورے کے دوران میڈیکل سپریڈینٹ ڈاکٹر زاہدہ سومرو نے اسپتال کے مختلف شعبوں کا معائنہ کرایا اور تمام تر تفصیلات سے آگاہی دی۔

ڈپٹی کمشنر نے آئی سی یو وارڈ میں ڈاکٹر اور مریضوں سے ملاقات کی اس کے علاوہ نرسنگ کالج کی عمارت کا جائزہ لیا ۔ ایم ایس ڈاکٹر زاہدہ سومرو نے عمارت کی زبوں حالی کے بارے میں آگاہی دی جس پر ڈی سی نے کہا کہ جلد ٹیکنیکل ٹیم تشکیل دے کر عمارت کے بارے میں منصوبہ بندی کی جائے۔

 ایم ایس ڈاکٹر زاہدہ سومرو نے نئے ایمرجنسی یونٹ کی تعمیر کو جلد مکمل کرانے کی تجویز دی جس پر ڈی سی نے یقین دہانی کرائی کہ جلد تعمیراتی کام مکمل کرانے کے لیے متعلقہ افسران کو ہدایات دیں گے۔

 اس موقع پر اسپتال انتظامیہ کو یقین دلایا کہ اسپتال میں مطلوبہ سہولیات، تعمیرات اور دیگر امور میں ضلعی انتظامیہ ہراول دستہ ثابت ہوگی اور مکمل تعاون جاری رہے گا۔