کراکے ریکارڈ بنایا جوکہ ہدف سے زائد ہیں،فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے چیف کمشنر ان لینڈ و آر ٹی او

37

سکھر۔04فروری(اے پی پی )فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے چیف کمشنر ان لینڈ و آر ٹی او فاروق اعظم میمن نے ایوان صنعت وتجارت و تاجروں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے ٹیکس وصولی کے اہداف حاصل نہ ہو سکے۔مگر سکھر ریجن میں ڈھائی لاکھ سے زائد ٹیکس ادا کرنے والوں نے سہ مائی بنیادوں پر ڈھائی ارب روپے جمع کراکے ریکارڈ بنایا جوکہ ہدف سے زائد ہیں۔ جبکہ اتنے ہی ٹیکس کے دائر سے باہر ہیں جنہیں ہم سسٹم میں لانے کی کوشش کررہے ہیں۔ ہم کوئی نیا ٹیکس عائد نہیں کررہے۔ پوائنٹ آف سیل یہ ایک بہت بہتر نظام ہے اور تمام کاروباری طبقے سے وابستہ حضرات و شہریوں کو اس نظام کے تحت لین دین کرنی چاہیے تاکہ عوام کی جانب سے ادا کیا گیا ٹیکس اسٹیٹ تک بناءکسی بدعنوانی پہنچ سکے۔

 فاروق اعظم میمن کا کہنا تھاکہ میرے دروازے آپ کے لئے کھلے ہیں مجھے خوشی ہوگی آپ میرے پاس آئیںاور مسائل بتائینگے۔فاروق اعظم میمن مختلف سوالات کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ پی او ایس پر آپ جیسے ٹیکس دینے والے تاجروں اور چھوٹے دکانداروں کو پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ہے۔بدقسمتی ہے ٹیکس اصلاحت اور پی اویس پر آپ لوگوں کو وہ استعمال کررہے ہیں جو ٹیکس نہیں دیتے ہیں ، احتجاج کرتے ہیں،آپ لوگوں کو اس جانب توجہ دینا چاہیے۔انکا کہنا تھا ہم کئی ٹیکس پیر کے ساتھ گاہک بھی ہیں، فیملی کے ساتھ چھوٹے بڑی دکان پر اشیاءخریدنے کے بعد رسید حاصل کرنے چاہیے۔

عامر علی خان غوری نے ایف بی آر کے چیف کمشنر فاروق اعظم میمن اور فرحان بدر سولنگی کو خوش آمدید ،اظہار تشکر کیا۔کو شیلڈ ، اجرک و سندھی ٹوپی اور کمیٹی کے سربراہ عبدالفتاح شیخ نے فرحان بدر سولنگی کو اجرک و سندھی ٹوپی پیش کیں۔

فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے چیف کمشنر ان لینڈ و آر ٹی او فاروق اعظم میمن ملاقات کے دوران ایوان صنعت وتجارت کے صدر عامر علی خان غوری،سینئر نائب صدر عرفان صمد، نائب صدر عبد المجید قریشی، ایف بی آر کمیٹی کے کنوینر انجینئر عبد الفتاح شیخ سمیت دیگر تاجروں موجود تھے۔