اسلام آباد،05 فروری (اے پی پی):حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشال ملک نے یوم یکجہتی کشمیر پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ پاکستان کا بچہ بچہ کشمیریوں کی جدوجہد میں انکے ساتھ ہے۔انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں تیزی سے کشمیریوں کی نسل کشی کی جا رہی ہے اور غیر کشمیریوں کو وہاں کا ڈومیسائل دیا جا رہا ہے،کشمیریوں کو اپنی زمین پر ہی مہاجر بنا دیاگیا ہے۔
سورس: وی این ایس، اسلام آباد