ملتان،10 فروری(اے پی پی): کمشنر ڈاکٹر ارشاد احمد کا کھاد پوائنٹس،اشیاء ضروریہ مارکیٹوں کا دورہ، کمشنر نے مارکیٹوں میں پرائس لسٹ ڈسپلے، آٹا چینی سپلائی چیک کی اور کھاد مارکیٹ، اسپیشل پوائنٹس پر کھاد کی طلب و رسد کا جائزہ لیا۔
ڈاکٹر ارشاد احمد نے کہا کہ شہریوں کو ارزاں نرخوں پر اشیاء خوردونوش کی فراہمی یقینی بنائی جائے اور حکومتی پالیسیوں کے ثمرات عوام تک پہنچانے کیلئے افسران محنت کریں۔ کمشنر نے کہا کہ فرد، گرداوری،کسان کارڈ کے بغیر کھاد فراہم نہیں کی جائے گی ڈاکٹر ارشاد احمد نے کہا کہ مڈل مین مافیا کی سرکوبی کیلئے فرد لازم کی گئی ہے۔
کمشنر نے شہریوں سے ملاقات کی اور ان سے مسائل بارے دریافت کیا۔
ڈاکٹر ارشاد احمد نےپھل سبزی منڈی کا دورہ بھی کیا اور نیلامی عمل کا جائزہ بھی لیا کمشنر کا قیمتوں میں استحکام قائم رکھنے، ناجائز منافع خوری پر سخت کارروائی کا حکم بھی دیا131 پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو مارکیٹوں کی سخت مانیٹرنگ کا ٹاسک بھی دیا











