کوہلو ،19فروری (اے پی پی):کوہلو بارکھان شاہراہ عیدگاہ کے قریب سڑک پر نصب بارودی سرنگ کو لیویز بی ڈی ایس کوہلو نے ناکارہ بنادیا۔ ڈپٹی کمشنر بارکھان عبداللہ کھوسہ کے مطابق زیر تعمیر کوہلو بارکھان شاہراہ پر جمعہ اور ہفتہ کے درمیانی شب نامعلوم دہشتگردوں نے بارودی سرنگ نصب کیا تھا، ہفتہ کے علی الصبح بارکھان پولیس کو اطلاع دی جس پر فورسز نے فوری طور پر علاقے کو گھیرے میں لیا اور کوہلو سے لیویز بی ڈی ایس ٹیم طلب کی گئی اور بارودی مواد کو ناکارہ بنا دیا گیا ۔ انہوں نے کہا کہ ملک دشمن عناصر شاہراہ پر جاری تعمیراتی کام کو نقصان پہنچاناچاہتے تھے جسے فورسز نے بروقت ناکام بنا دیا ہے ۔
سورس:وی این ایس، کوہلو