گورنر ہاؤس پشاور میں احساس کفالت کارڈز کی تقسیم کی تقریب

45

پشاور، 22 فروری(اے پی پی): گورنر خیبر پختونخوا شاہ فرمان نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت خیبر پختونخواہ سمیت ملک بھر میں غریب خاندانوں کی مالی امداد کر رہی ہے، اسلئے احساس پروگرام کے تحت ملک بھر میں غریب خاندانوں کی مالی امداد کا سلسلہ تیزی سے جاری ہے۔

ان خیالات کا اظہار گورنر شاہ فرمان نے گورنر ہاؤس پشاور میں احساس کفالت کارڈز کی تقسیم کی تقریب سے خطاب کے دوران کیا، جسمیں گورنر خیبر پختونخوا شاہ فرمان اور وزیر اعلٰی محمود خان تقریب میں مہمان خصوصی تھے۔

تقریب میں ضلع کوہاٹ، باجوڑ اور ہری پور کے 1 لاکھ 1ہزار 61 مستحقین میں گورنر شاہ فرمان اور وزیراعلٰی محمود خان نے غریب خاندانوں میں احساس کفالت کارڈز تقسیم کئے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے گورنر شاہ فرمان نے کہا کہ احساس پروگرام کے تحت غریب خاندانوں کیلئے آسانیاں پیدا کی جا رہی ہیں اور اسی سلسلے میں صوبہ کے 13 اضلاع میں اب تک 3 لاکھ 8ہزار 88 خاندانوں کو احساس کفالت کارڈز فراہم کیے گئے ہیں۔

گورنر شاہ فرمان نے مزید کہا کہ حکومت کیلئے ملک میں غربت زیادہ ہونیکے باعث امتحان سخت ہے، اور اسمیں کورونا وبا نے معاشرے کے غریب طبقہ کو  زیادہ متاثر کیا۔