39ویں سینئر منیجمنٹ کورس نیشنل انسٹیٹیوٹ آف منیجمنٹ پشاور کے شرکا ء کا پنجاب سول سیکرٹریٹ کا مطالعاتی دورہ

41

لاہور،14فروری ( اے پی پی ):  39ویں سینئر منیجمنٹ کورس نیشنل انسٹیٹیوٹ آف منیجمنٹ پشاور کے شرکا ء نے پیر کو یہاں پنجاب سول سیکرٹریٹ کا مطالعاتی دورہ کیا  ہے۔شرکاء کو پنجاب میں ترقیاتی منصوبوں اور ای گورننس پر بریفنگ دی گئی۔

اس موقع پر چیف سیکرٹری پنجاب نے شرکا ء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عوام کی فلاح وبہبود سرکاری افسران کی بنیادی ذمہ داری ہے، افسران اپنے فرائض عوامی خدمت کے جذبہ کیساتھ سر انجام دیں پنجاب میں گورننس، سروس ڈلیوری کی بہتری کیلئے انفارمیشن ٹیکنالوجی کو بروئے کار لایا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ افسران کی کارکردگی جانچنے کیلئے کے پی آئیز متعارف کرائے گئے ہیں سرکاری دفاتر میں اوپن ڈور پالیسی کے مثبت نتائج بر آمد ہو رہے ہیں جبکہ  تعلیم، صحت، زراعت  اور دیگر شعبوں میں اصلاحات کا عمل جاری ہے۔

چیف سیکرٹری نے شرکاء کے سوالا ت کے جوابات بھی دیئے۔

سیکرٹری پی اینڈ ڈی مجاہد شیر دل نے شرکاء کو صوبہ میں جاری ترقیاتی منصوبوں بارے آگاہ کیا۔

ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ، صحت، بلدیات، زراعت کے محکموں کے سیکرٹریز بھی اس موقع پر موجود تھے۔۔