آر پی او ملتان سے علماء کرام کے وفد کی ملاقات

25

ملتان، 02 مارچ (اے پی پی ):آر پی او ملتان سے علماء کرام کے وفد نے  بدھ کو یہاں  ملاقات کی ہے ،وفد کی قیادت چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد نے کی ۔آر پی او جاوید اکبر ریاض نے کہا کہ  بین المذاھب، بین المسالک ہم آہنگی، رواداری کے فروغ میں علماء کا کردار اہم ہے ، علماء کرام اتحاد،بھائی چارے کی فضا کو پروان چڑھائیں ۔

مولانا عبدالخبیر آزاد نے کہا کہ پاکستان میں ہر شخص کو مذہبی آزادی حاصل ہے۔انہوں نے کہا کہ مثبت رویوں کے فروغ کے لیے علما اپنی ذمہ داری پوری کررہے ہیں۔

وفد میں مولانا خضر حیات،میاں اجمل عباس،خالد شفقت بھٹہ ، سی پی او خرم شہزاد حیدر بھی موجود تھے۔