اوکاڑہ؛عالمی یوم شہری دفاع کی مناسبت سے “قومی معیشت کے لئے مضبوط شہری تحفظ” تقریبات کا آغاز  

33

اوکاڑہ،01مارچ(اے پی پی ):  عالمی یوم شہری دفاع کی مناسبت سے  سول ڈیفنس اوکاڑہ کے زیر اہتمام “قومی معیشت کے لئے مضبوط شہری تحفظ” تقریبات کا آغاز   ہو گیا ہے۔

   ڈسٹرکٹ سول ڈیفنس آفیسر چودھری وقار اکبرکی سربراہی میں گورنمنٹ ہائی سکول اشرف المدارس اوکاڑہ کے پرنسپل اسرار حسین کے تعاون سے ایک خصوصی تقریب   کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب  کے مہمان خصوصی اسسٹنٹ کمشنر اوکاڑہ ملک راشدنعمت کھوکھر نے  سکول میں یوم دفاع کے سلسلہ اور طلباء میں آگاہی اور شعور اجاگر کرنے کے لئے لگائے گئے فائر سیفٹی ، فرسٹ ایڈ ، پرسنل پروٹیکٹیو آلات اور سائنس ماڈلز کی نمائش کا افتتاح کیا۔اسٹنٹ کمشنر نے ڈسٹرکٹ سول ڈیفینس آفیسر اور پرنسپل کے تعاون سےمنعقدہ تقریب اورایس اوپیزکی مکمل عملداری پرخوشی اور مسرت کا اظہارکیا۔

اس موقع پرانسٹرکٹرعاطف علی شاہ اور ڈسٹرکٹ فاریسٹ آفیسر افتخار جنجوعہ نے بھی شرکت کی۔آخر میں سکول کے مہمان خصوصی نے کلین اینڈ گرین شجر کاری مہم کا آغازکیا اور  یکم مارچ عالمی یوم شہری دفاع کے سلسلہ میں آگاہی واک ریلی کی قیادت کی۔