وہاڑی؛شہری دفاع کے عالمی دن کے حوالے سے سول ڈیفنس  کے زیر اہتمام سمینار   اور واک کا اہتمام  

70

وہاڑی ،  یکم  مارچ(اے پی پی ): گورنمنٹ کامرس کالج وہاڑی میں سول ڈیفنس کے زیر اہتمام شہری دفاع کے عالمی دن کے حوالے سے طلباء میں شہری دفاع کی افادیت بارے شعور بیدار کرنے کے حوالے سے سمینار منعقد ہوا اور واک کا اہتمام کیا گیا جبکہ آگاہی پمفلٹ بھی تقسیم کیے گئے۔

سیمینار کی صدارت سول ڈیفنس آفیسر خالد کریم ،چیف وارڈن شہری دفاع شیخ خالد مسعود نے کی، اس کے علاوہ،پروفیسرعبدالقیوم،سول سوسائٹی نیٹ ورک میڈم نوشین ملک، راؤ آصف نے میڈیا سے گفتگو کرتے  ہوئے کہا کہ شہری اور طلباء وطالبات سول ڈیفنس کی تربیت حاصل کریں تاکہ کسی بھی ناگہانی حادثات سے بچا جاسکے، صنعتی ادارے بھی تربیت حاصل کریں اور فائر شفٹگی کے انتظامات مکمل کریں تاکہ جانی ومالی نقصانات سے بچا جاسکے۔