اوکاڑہ؛نیشنل ہائی وے بائی پاس پر تیز رفتار کار کی بس کو ٹکر،2 بچوں سمیت 4 افراد جاں بحق

9

اوکاڑہ،19مارچ(اے پی پی): نیشنل ہائی وے بائی پسپر تیز رفتار کار بے قابو ہو کر بس سے ٹکرا گئی ،  حادثے سے کار میں شارٹ سرکٹ کے بعد آگ بھڑک اٹھی، آگ لگنے سے 2 بچوں سمیت 4 افراد بری طرح جھلس کر موقع پر جاں بحق ہو گئے۔

اطلاع ملنے پر مقامی پولیس  اور ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں، تاحال جاں بحق ہونے والے افراد کی شناخت نہیں ہو سکی ہے۔ریسکیو کی جانب سے نعشوں کو گاڑی سے نکال کر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر منتقل کر دیا گیا ہے۔

سورس: وی این ایس، اوکاڑہ