اوکاڑہ،05مارچ(اے پی پی ): منیجر ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ پنجاب ووکیشنل ٹریننگ کونسل شفقت الرحمٰن نے پرنسپل وی ٹی آئی اوکاڑہ لیاقت شہزاد خان اور ممبر ڈسٹرکٹ بورڈ جناب انجنیئر سلمان اظہر شیخ کے ہمراہ ووکیشنل ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ اوکاڑہ میں کلین اینڈ گرین پاکستان اور موسم بہار شجرکاری کے تحت پودے لگا کر مہم کاآغاز کر دیا۔
پرنسپل وی ٹی آئی اوکاڑہ لیاقت شہزاد خان نے بتایا کہ چیئرمین پنجاب ووکیشنل ٹریننگ کونسل میجرریٹائرڈ شاہنوازبدر کی خصوصی دلچسپی سے پورے پنجاب کے اداروں میں شجرکاری مہم کا آغاز کیا کیا گیا ہے،اس ضمن میں ہم نے ادارہ کے بالمقابل احاطہ تھانہ بی ڈویژن میں بھی 100 سے زائد پودہ جات لگائے ہیں کیونکہ صاف ستھرا ماحول ہی ایک صحت مند معاشرے کا ضامن ہے۔
اس موقع پر اوکاڑہ سینئر جرنلسٹس شہباز ساجد، راؤفضل الرحمان، ملک ارشد،شیخ ندیم شیراز، حافظ مسعود سٹاف اور طلبہ و طالبات نے ایک آگاہی واک میں شرکت کی۔
سورس؛وی این ایس، اوکاڑہ











