اوکاڑہ؛ یوم پاکستان  کے سلسلے  میں  تقریب، پرچم کشائی ، قومی ترانہ کے بعد ملک کی ترقی و خوشحالی کے لئے دعا کی گئی

18

اوکاڑہ،3 2مارچ(اے پی پی ): یوم پاکستان  کے سلسلے  میں  ڈسٹرکٹ کمپلیکس میں   تقریب کا انعقاد کیا   گیا، پرچم کشائی کی گئی   جبکہ قومی ترانہ کے بعد ملک کی ترقی و خوشحالی کے لئے دعا کی گئی اور  23 مارچ کے سلسلہ میں واک بھی کی  گئی ۔

تقریب  سے  خطاب میں  ریو نیو مدثر فار قلیط ،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل حسنین خالد سنپال ،پاکستان تحریک انصاف کے ضلعی صدرو ٹکٹ ہولڈر چوہدری طارق ارشاد ، پی ٹی آئی کے جنرل سیکر یٹری چوہدری سلیم صادق ،ٹکٹ ہولڈر مہر جاوید ،صدر پی ٹی آئی خواتین ونگ   شازیہ احمد ،کوارڈینیٹر کلین اینڈ گرین غلام نبی کھوکھر نے کہا کہ یو م پاکستا ن اکابرین جدو جہد آزادی کی قربانیوں کو یاد رکھنے اورانہیں خراج عقیدت پیش کرنے کا دن ہے، 23 مارچ 1940 ہماری تاریخ کا سنہری دن جس دن مسلمانان برصغیر نے قرارداد پاکستان کے ذریعے ایک آزاد خود مختار اور باوقار وطن عزیز جدوجہد کا سفر شروع کیا، 23 مارچ کا دن آزادی کے سفر میں سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ  آج کے دن ہمیں یہ عہد کرنا ہے کہ ہم پاکستان کو عظیم سے عظیم تر بنانے کے لئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے، اپنے ذاتی مفاد کو ملک و قوم کے مفاد پر کسی صورت ترجیح نہیں دیں گے اور پاکستان کی ترقی و خوشحالی، دفاع اور مملکت خداد اد کے شہریوں کی خدمت میں کوئی کسر نہ اٹھا رکھیں گے۔

سورس:وی  این ایس،  اوکاڑہ