اٹھارہواں آل بلوچستان خادماں ہرنائی رائفل شوٹنگ مقابلہ،کوئٹہ کے نشانہ باز شفیق احمد نے پہلا انعام حاصل کر لیا

34

ہرنائی،15مارچ(اے پی پی):پاکستان کے صوبے بلوچستان میں اسلحہ پشتون و بلوچ قبائل کی ثقافت کا حصہ ہے ہرنائی سمیت بلوچستان بھر میں رائفل شوٹنگ کا ٹیلنٹ نمایاں مقام رکھتا ہے ،اٹھارہواں آل بلوچستان خادماں ہرنائی رائفل شوٹنگ مقابلے کا انعقاد منگل کو یہاں منعقد ہوا جس میں بلوچستان بھر کے مایہ ناز نشان بازوں نے مقابلہ کیا۔

 اختتامی تقریب میں ایف سی ونگ کمانڈنٹ کرنل عمران، بی اے پی کے رہنماء ملک میراللہ خان ترین بانی پٹھان اتحاد کے صدر حاجی ایاز خان ترین، ڈپٹی ایجوکیشن آفیسر مشتاق احمد، حاجی پیر محمد مشوانی سمیت دیگر نے شرکت کی۔

 رائفل شوٹنگ میں ضلع کوئٹہ سے تعلق رکھنے والے نشانہ باز شفیق احمد نے پہلا انعام 50000روپے، محمد فاروق نے دوسرا انعام 40000ہزار، تیسرا انعام قلعہ عبداللہ سے 15 سالہ بہترین نشانہ باز حافظ سمیع اللہ نے 30000ہزار، چوتھا انعام ضلع پشین سے حاجی محمد قاسم نے 20000ہزاراور پانچواں انعام ایف سی لوالائی سپروائزر محمد رمضان نے جیت لیا۔