اسلام آباد۔11مارچ (اے پی پی):وزیرداخلہ شیخ رشید نے جمعہ کو یہاں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ وفاقی
اپوزیشن ہنگامہ کر کے عدم اعتماد سے بھاگنا چاہتی ہے۔وزیر داخلہ نے کہا کہ گزشتہ روز جو واقعہ ہوا اس کی مذمت کرتے ہیں،انصار الاسلام آئین کے آرٹیکل 256کے تحت تحلیل کی گئی ہے، پارلیمنٹ لاجز میں 362فیملیز رہائش پذیر ہیں، 50 افراد کو لاجز میں داخل کیا گیا، ہم نے 5 گھنٹے مذاکرات کیے، کامران مرتضیٰ نے پولیس سے متعلق انتہائی نازیبا زبان استعمال کی، پولیس پر تشدد کیا گیا اور 6 افراد زخمی ہوئے، پولیس والے ان کی ٹھوڑی کو ہاتھ لگا کر منتیں کرتے رہے،ہم نے کسی کے خلاف دہشت گردی کا مقدمہ نہیں بنایا، ہلکے پرچے دیے، قانون کو ہاتھ میں لیا تو اگلی بار دہشتگردی کے پرچے ہوں گے۔ وزیرداخلہ نے کہاکہ کہ اسلام آباد بہارہ کہو میں پولیس کی کارروائی میں دہشت گرد گروپ کو گرفتار کیا گیا ہے۔ دہشت نہیں پھیلانا چاہتا لیکن اطلاعات کچھ اچھی نہیں ہیں، اطلاعات ہیں کہ مولانا فضل الرحمان اور شیخ رشید کو زیادہ خطرہ ہے۔











