اسلام آباد۔11مارچ (اے پی پی):صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ طلبا علم کے حصول پر خصوصی توجہ دیں، ملک میں روایتی تعلیم کے ساتھ ساتھ انفارمیشن ٹیکنالوجی کی تعلیم کا فروغ ضروری ہے، کیریئر کونسلنگ کے حوالے سے تقریبات کا انعقاد پاکستان کے ہر صوبے اور ہر سکول میں ہونا چاہئے، نوجوان کیریئر کے چنائو میں مستقبل کی ضروریات کو مدنظر رکھیں، آئی ٹی سے نوجوانوں کیلئے روزگار کے نئے مواقع پیدا ہورہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کو یہاں پاک چائنا سنٹر میں وفاقی وزارت تعلیم و پیشہ وارانہ تربیت کے زیراہتمام کیریئر کونسلنگ کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ تقریب میں وفاقی سیکرٹری وزارت تعلیم اور پیشہ وارانہ تربیت ناہید درانی، ایڈیشنل سیکرٹری محی الدین وانی، مختلف یونیورسٹیوں کے وائس چانسلرز سمیت ماہرین تعلیم اور فیڈرل ڈائریکٹوریٹ آف ایجوکیشن کے ماتحت اسلام آباد کے مختلف تعلیمی اداروں کے طلبا و طالبات کی بڑی تعداد نے بھی شرکت کی۔ صدر مملکت نے کہا کہ اس اہم تقریب میں شرکت ان کیلئے خوشی کا باعث ہے، انہوں نے تقریب کے انعقاد پر وفاقی وزارت تعلیم اور پیشہ وارانہ تربیت کا شکریہ ادا کیا۔ صدر نے کہا کہ وفاقی وزارت تعلیم اور پیشہ وارانہ تربیت نے طلبا کی کونسلنگ کیلئے اچھا کام کیا ہے، ایسے پروگرام ملک کے تمام صوبوں میں ہونے چاہئے اور ان کا دائرہ کار بڑھانا چاہئے۔ ماضی میں کیریئر کونسلنگ نہیں تھی، اس لئے ماضی میں ملک میں بڑی تعداد میں طلبا نے ڈاکٹری کا پیشہ اختیار کرلیا اور ملک میں ہسپتالوں کی کمی اور روزگار کے مواقع کی عدم موجودگی کے باعث وہ بیرون ملک چلے گئے











