ایبٹ آباد ؛چنار فیسٹول کے تحت سائیکل ریس اور میراتھن ریس کاانعقاد

23

ایبٹ آباد، 21 مارچ (اے پی  پی ):چنار فیسٹول کے تحت ضلع ایبٹ آباد میں سائیکل ریس اور میراتھن ریس کاانعقاد کیا گیا۔ سائیکل ریس چنار روڈ دھوبی گھاٹ چوک سے شروع ہوکر نتھیاگلی بازار میں ختم ہوئی۔ ریس میں ملک بھر سے سائکلسٹس نے بھر پور حصہ لیا۔ میراتھن ریس چنار روڈ سے بگنوتر تک منعقد ہوئی۔

 ریس کے اختتام پر تقریب کا انعقاد گلیات نتھیاگلی میں کیا گیا جس میں ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد طارق سلام مروت نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ پروگرام میں ڈی جی گلیات ڈیویلپمنٹ اتھارٹی خالد محمود ، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر شہاب محمد خان، سابق ڈی جی سپورٹس طارق محمود، ڈائریکٹر ز جی ڈی اے،    ڈسٹرکٹ یوتھ آفیسر اور دیگر افسران شریک رہے۔

فیسٹول کا انعقاد ضلعی انتظامیہ، جی ڈی اے، بنک آف خیبر، سپورٹس اور دیگر محکمہ جات کے تعاون سے کیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد، ڈی جی جی ڈی اے، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ایبٹ آباد نے نتھیاگلی گلیات میں منعقدہ تقریب میں مہمانوں میں نقد انعامات، شیلڈز اور اعزازی سرٹیفکیٹس تقسیم کیے۔

 ڈپٹی کمشنر طارق سلام مروت نے تقریب  سے  خطاب  میں  کھیلوں کی اہمیت پر زور دیا اور مستقبل میں بھی اس قسم کے کھیلوں کے فروغ کےلیے اقدامات اٹھانے پر زور دیا۔ انہوں نے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے انہیں کھیلوں میں بھر پور حصہ لینے کی تاکید کی تاکہ ملکی اور بین الاقوامی سطح پر پاکستان کا نام روشن کیا جائے۔

سورس:وی  این ایس ایبٹ آباد