ایبٹ آباد، 14 مارچ (اے پی پی):ایبٹ آباد یونیورسٹی فار لرننگ فیسٹیول کے اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی ڈپٹی کمشنر طارق مروت اور دیگر مقریرین نے کہا ہے کہ ایسی جاندار تعلیمی اور تخلیقی سرگرمیاں ہمارے وطن عزیز پاکستان کے روشن مستقبل کی ضامن ہے۔ انہوں نے اس تعلیمی تقریب کے انعقاد پر ایبٹ آباد کی ضلعی انتظامیہ کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ یہ تعمیری اور تخلیقی سرگرمی ہمارے نئی نسل کی تعلیم و تربیت میں مشعل راہ کا کام کرے گی ۔ ۔ انہوں نےکہا پاکستان لرننگ فیسٹیول کے سلوگن ”سیکھو سکھاؤ پاکستان” کے الفاظ میں ہمارا پورا مقصد حیات پوشیدہ ہے۔ یعنی ہم خود بھی ساری عمر سیکھتے اور دوسروں کو بھی سکھانے کا فریضہ انجام دیتے رہیں گے جو ہمارا دینی فریضہ ہے۔ خیر بانٹنے والے اور دوسروں کے لیے اپنی زندگی وقف کرنے والے ہمیشہ ہمیشہ کے لیے امر ہو جاتے ہیں۔
فیسٹیول میں سٹال لگائے گئے تھے۔ضلعی محکمو ں کے سر براہاں اور تعلیمی اداروں کے اساتذہ اور طلبہ کی ایک بڑی تعداد نے فیسٹیول شرکت کی ۔











