اسلام آباد، 13 مارچ (اے پی پی ): وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے اوورسیز پاکستانیز ایوب آفریدی نے اتوار کو یہاں پارلیمنٹ ہائوس میں اوورسیز پاکستانیوں کے اعزاز میں منعقدہ تقریب سے خطاب میں کہا ہے کہ قائد اعظم کے بعد اگر کوئی لیڈر ملا ہے تو وہ عمران خان ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت بیرون ملک پاکستانی سفارتخانوں میں آن لائن سہولیات متعارف کرانے کیلئے بھی اقدامات کررہی ہے، آن لائن خدمات کے ذریعے بیرون ملک مقیم پاکستانی سفارتخانے کا دورہ کئے بغیر ویزہ اور این آئی سی او پیز حاصل کرسکیں گے۔ انہوں نے کہا روشن ڈیجیٹل اکائونٹ نے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو پاکستان میں بینک میں اپنے اکائونٹس کھولنے کے قابل بنایا ہے۔
سورس:وی این ایس، اسلام آباد











