کوہلو، 30 مارچ(اے پی پی):سپرینٹنڈنٹ آف پولیس شاہد کمال نے پولیس تھانہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پولیس نےکارروائی کرتے ہوئے چوروں کے گروہ کے سرغنہ کوگرفتار کر لیا ، ملزم کے قبضے سے پستول برآمد کر کے اس کو پولیس تھانہ کوہلو منتقل کردیا گیاہے اور کہا گن پوائنٹ پر چھینا گیا چوری شدہ موٹرسائیکل بھی برآمد کیا۔
ایس پی نے کہاکہ گرفتار ملزم زوان خان چوری اور ڈاکہ زنی گروپ کا اہم کارندہ تھا جنہوں نے پانچ دن قبل بائی پاس پر گن پوائنٹ کے ذریعے موٹرسائیکل چھینا تھا،پولیس کی ٹیم نے ایس ایچ او کے ہمراہ خفیہ اطلاع پر کارروائی کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا۔
ایس پی نے کہا کہ شہر کے امن کو خراب کرنے کی کسی صورت اجازت نہیں دیں گے،عوام اپنے محافظ فورس کے ساتھ تعاون کریں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف گھیرا تنگ ہوچکا ہے۔











