بابافرید یونیورسٹی کی مجوزہ سرکاری اراضی پر قبضہ کرنیوالوں کیخلاف ایکشن،پٹواری سمیت پانچ افراد گرفتار

77

پاکپتن،02 مارچ(اے پی پی): پاکپتن میں بابافرید یونیورسٹی کی مجوزہ سرکاری اراضی پر قبضہ کرنیوالوں کیخلاف ایکشن،اینٹی کرپشن حکام نے پٹواری سمیت پانچ افراد گرفتار کرلیے۔اسسٹنٹ ڈائریکٹر اینٹی کرپشن غفار خان نے بتایا کہ  بابافرید یونیورسٹی کی مجوزہ  جگہ 62 ایکٹر گاؤں ڈھکو چشتی میں ملزمان نے  پٹواری کی ملی بھگت سے رقبہ پر قابض تھے،متعدد بار رقبہ واگزار کروانے کے باوجود بااثر ملزمان دوبارہ رقبہ پر قابض ہوئے تھے،ملزمان نے 1974 سے تاوان بھی ادا نہیں کیا۔ملزمان نے دو کروڑ کے سرکاری واجبات ادا کرنے ہیں،اینٹی کرپشن نے ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش کا آغاز کردیا۔