بہاولنگر: ضلع بھر میں پنجاب کلچر ڈے بھرپور جوش و خروش سے منایا گیا

42

بہاولنگر   ،14مارچ  (اے پی پی): ضلع بھر  میں  صوبے کے دیگر اضلاع کیطرح  پنجاب کلچر ڈے بھرپور جوش و خروش سے منایا گیا ۔اس حوالے  سے  پنجاب ثقافت کے حوالے سے رنگا رنگ تقریبات منعقد  ہوئیں ۔اسلامیہ یونیورسٹی کیمپس،  کامرس کالج ، بلدیہ سمیت متعدد مقامات پر  پروگرامز کا انعقاد کیا گیا۔

ریلی کے شرکاء کےڈھول کی تھاپ پربھنگڑے اور پنجابی ثقافت ڈھول کی تھاپ پر روایتی جھومر بھی ڈالی۔ اسلامیہ یونیورسٹی کیمپس میں طلباء طالبات نے پنجاب ثقافتی اشیاء کے اسٹال سجائے ،روایتی خوبصورت لباس پہن کر طلباء نے ثقافتی  رنگ جما دیا ۔

اس موقع پر ڈی پی او ظفر بزدار اور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل عبدالجبار گجر نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب کی قدیم ثقافت ہر پنجابی کے لئے قابل فخر ہے، پنجابی ثقافت کے تحفظ کےلئے حکومت شاندار اقدامات پر عمل پیرا ہے  ۔

بلدیہ آفس سے رفیق شاہ چوک تک ثقافتی ریلی نکالی گئی، ریلی میں ڈی پی او ظفر بزدار اور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل عبدالجبار گجر کی خصوصی شرکت کی ۔