بہاولنگر: ہارون آباد روڈ بائی پاس کے قریب مسافر بس  الٹ گئی، 20 سے زائد  مسافر زخمی

12

بہاولنگر ، 23 مارچ ( اے پی پی ):  تیزرفتاری غفلت کے سبب ہارون آباد روڈ بائی پاس کے قریب مسافر بس بے قابو ہوکر الٹ گئی ،ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور ریسکیو آپریشن کرکے بس میں پھنسے  زخمیوں کو باہر نکالا ۔حادثے میں خواتین ، بچوں سمیت 20 سے زائد  مسافر زخمی ہوئے جبکہ 8 کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے ۔زخمیوں میں نازیہ بی بی ، پروین ، عارفہ ، وسیم ، حلیمہ ، مہک ندیم ، حفصہ اور دیگر شامل ہیں۔

  زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ، بس تیز رفتاری کے سبب بے قابو ہوکر الٹی حادثے کے بعد ڈرائیور فرار ہوگیا  جبکہ پولیس نے موقع پر پہنچ کر بس تحویل میں لیکر کارروائی شروع کردی ہے۔

سورس : وی این ایس ، بہاولنگر