تھرپارکر؛ نواہی  گاٶں بگل میں آتشزدگی  ، 10 مکان جل کر خاکستر

18

تھرپارکر،17 ،مارچ (اے پی پی):   تحصيل ڈاہلی کے نواہی  گاٶں بگل میں اچانک آگ لگنے کی وجہ سے سمیجا برادری کے ہندال، ملوک، بھائيخان اور عباس سمیجو سمیت دیگران کےدس سے زائد کچے پکے مکان جل کر خاکستر ہوگئے ۔ گھروں میں موجود ایک جیپ سمیت سارا قیمتی  سامان جل کر راکھ کا ڈہیر بن گیا۔ گاٶں والوں نے آگ پر کنٹرول کر کے مزید گاٶں کو نقصان سے بچا لیا۔ آگ متاثرین نے اعلیٰ احکام سے مدد کی اپیل کی ہے۔