تھرپارکر،15 مارچ (اے پی پی ): گاٶں کھارو جانی میں آگ لگنے کے باعث 8 مکانات جل کر خاکستر ہو گئے ہیں ، جس سے لاکھوں روپے کا نقصان ہوا ہے ۔
تفصيلات کے مطابق تھرپارکر کے نواہی گاٶں کھارو جانی میں بجلی کی شارٹ سرکٹ سے اچانک آگ لگ گئی ، جس کے نتیجے میں لنجا برادری کے 8 مکانات جل گئے ، آگ لگنے سے سائنداد، سلیمان، کمال اور گاہو لنجو سمیت دیگران کے 8 کچے ماکانات جل کر خاکستر ہوگئے ۔ اطلاع دینے کے باوجود فائر برگیڈ گاڑی نہیں پہنچی۔ گاٶں والوں نے اپنی مدد آپ آگ بجھانے کی کوشش کی تاہم گھروں میں موجود سارا سامان بھی جل گیا۔











