پشاور، 3مارچ(اے پی پی): خیبرپختونخوا کے طلبہ کو ہم نصابی سرگرمیوں کی جانب راغب کرنے کی غرض سے شعبہ سوشل ورک جامعہ پشاور کے طلبہ و اساتذہ نے آج محکمہ اطلاعات خیبرپختونخوا کے اطلاع سیل کا دورہ کیا۔ اس موقع پر معاون خصوصی برائے اطلاعات و تعلقات عامہ بیرسٹر محمد علی سیف نے انفارمیشن و تعلقات عامہ پالیسی و سٹریٹجی سمیت دیگر حکومتی اقدامات پر طلبہ کو آگاہ کیا۔











