پشاور پولیس کے دلیر جوان نے جان پر کھیلتے ہوئے پولیو ٹیم پر ہونے والے حملے کو ناکام بنا دیا

23

پشاور، 3مارچ(اے پی پی): پشاور پولیس کے دلیر جوان نے جان پر کھیلتے ہوئے پولیو ٹیم پر ہونے والے حملے کو ناکام بنا دیا، تھانہ سربند کی حدود میں پولیس اہلکار تلاوت شاہ جو پولیو ٹیم کی سکیورٹی پر مامور تھا اس نے پولیو ٹیم پر حملہ کو ناکام بناتے ہوئے خود فائرنگ کا سامنا کیا۔

پولیس جوان تلاوت شاہ کو ابتدائی طبی امداد کی خاطر ایچ ایم سی ہسپتال منتقل کیا گیا ہے تاہم مجروح پولیس اہلکار کی حالت خطرے سے باہر ہے۔  واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور بٹہ تل اور اطراف میں جامع سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے جس میں اعلی حکام کی زیرنگرانی جائے وقوعہ پر سرچ آپریشن جاری ہے۔

دوسری جانب ایس ایس پی آپریشن ہارون رشید نے ایچ ایم سی میں زخمی اہلکار کی عیادت کی ہے۔