لاہور، 25 مارچ ( اے پی پی ): صوبائی وزیر ہائیر ایجوکیشن راجہ یاسر ہمایوں نے کہا ہے کہ جب سے لوگوں کو سمجھ آئی ہے کہ ملک کا وفادار کون اور بیرونی ایجنٹ کون ہیں لوگ خود باہر نکل رہے ہیں۔تیس سال کے جانی دشمن عمران خان کے خلاف اکھٹے ہو گئے ہیں ۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے اے پی پی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہا کہ جو جذبہ لوگوں میں تحریک عدم اعتماد کے بعد کا دیکھ رہا ہوں یہ وہی ہے جو تحریک انصاف کے عروج پر آنے کے وقت آیا تھا۔انہوں نے کہا کہ لوگ اتنے آ گئے ہیں کہ ہمیں سمجھ نہیں آ رہی انہیں کیسے لیکر جائیں۔
سورس:وی این ایس، لاہور