اسلام آباد ،15 مارچ (اے پی پی ): وزیراعظم کے نمائندہ خصوصی برائے بین المذاہب ہم آہنگی و مشرق وسطی امور اور پاکستان علماء کونسل کے چیئرمین حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے منگل کو یہاں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ جہیز جیسی لعنت کے خلاف موثر مہم چلانے کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں ہر مذہب کے لوگ امن و بھائی چارے کے ساتھ رہتے ہیں ،یہاں شدت پسند عناصر کبھی کامیاب نہیں ہو سکتے۔











