اسلام آباد، 15 مارچ(اے پی پی):وزیر مملکت اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے منگل کو یہاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی کو فنڈنگ ممبر شپ فیس کی صورت میں بیرون ملک میں مقیم پاکستانی کرتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی نے فارن فنڈنگ کی ہے، ہمارے پیڈ ممبران سالانہ کی بنیاد پر ممبر شپ ادا کرتے ہیں۔











