جیکب آباد،04مارچ(اے پی پی):جیکب آباد پولیس کی کامیاب کاروائی،خفیہ اطلاع پر چیکنگ کے دوران بین الصوبائی منشیات اسمگلر گرفتار کرکے51 کلو گرام چرس برآمد کرلی،ایس ایس پی جیکب آباد ڈاکٹر سُمیر نور چنہ کے سخت احکامات برائے منشیات اسمگلنگ کی روک تھام کو مدنظر رکھتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ سول لائن SIP ذاکر حسین سانڈانو بمعہ اسٹاف نے خفیہ اطلاع پر چیکنگ کے دوران گیٹ وے چوک کے قریب ایک کار نمبر ADA-086 سے بھاری مقدار میں 51 کلو گرام چرس برآمد کرکے ایک ملزم محمد صلاح منجھو کو گرفتار کرلیا گیا ہے جبکہ کار پولیس کسٹڈی میں کرلی گئی ہے،گرفتار ملزم کے خلاف قانونی کاروائی کردی گئی ہے۔











