اسلام آباد، 21 مارچ (اے پی پی): وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی ڈاکٹر فیصل سلطان نے پیر کو یہاں پمز ہسپتال کے نئے شعبہ حادثات اور سیکٹر جی 13 میں 300 بیڈز کے نئے ہسپتال کے سنگ بنیادکی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پمز 1250 بیڈ کا ہسپتال ہے اس کی ایمرجنسی کو سٹیٹ آف آرٹ بنائیں گے۔انہوں نے کہا کہ جی سیکٹر میں 300 بیڈ ہسپتال کے قیام سے دیگر ہسپتالوں پر بوجھ کم ہو گا۔
سورس:وی این ایس، اسلام آباد