میرپورخاص،23 مارچ ( اے پی پی): دنیا میں کامیابی کا واحد راستہ کسی بھی چیز کا عزم ہے، اگر آپ کوئی ارادہ کرلیں اور اس کے لیئے محنت و جستجو کریں تو دنیا آپ کی کتنی بھی مخالفت کرلے آپ کو کامیاب ہونے سے کوئی بھی روک نہیں سکتا۔
ان خیالات کا اظہار ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر 1 زین العابدین میمن نے 23 مارچ یوم پاکستان کے موقع پر محترمہ شہید بینطیر بھٹو گورنمنٹ گرلز ہائیرسیکنڈری اسکول میر پورخاص میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر عطا الله ٹالپر، پرنسپل نسرین اقبال، ڈپٹی ڈی او شاہداور مس سورٹھ نے بھی خطاب کیا۔
ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ7 سال کی جدوجہد کے بعد ہمارا ملک پاکستان آزاد ہوا،اس سے قبل 23 مارچ 1940 کو قرارداد پاکستان پاس ہوئی اور ہم اپنے مقصد میں کامیاب ہوئے۔
تقریب میں طلبہ نے قرات، نعت اور یوم پاکستان کی مناسبت سے ٹیبلوز اور تقاریر پیش کیں۔ اس موقع پر ٹی ای او مس شہلا، اے ای او علی خان ناریجو سمیت ضلع انتظامیہ، محکمہ تعلیم، اطلاعات کے افسران اساتذہ اور طلبہ و طالبات بڑی تعداد میں موجود تھے۔
سورس:وی این ایس، میرپورخاص











