رحیم یار خان : یوم پاکستان کے موقع پر میونسپل کارپوریشن گراؤنڈ میں پرچم کشائی کی تقریب کا انعقاد

11

رحیم یار خان، 23 مارچ (اے پی پی ): ضلعی انتظامیہ کے زیر اہتمام یوم پاکستان کے موقع پر میونسپل کارپوریشن گراؤنڈ میں پرچم کشائی کی تقریب کا انعقاد  کیا گیا۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر(ریونیو)بیرسٹر بلال سلیم نے پرچم کشائی کی جبکہ ریسکیو1122کے چاک و چوبند دستے نے سبز ہلالی پرچم کو  بھی سلامی پیش کی۔

 ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر بیرسٹر بلال سلیم نے کہا کہ 23مارچ شکرانے اور تجدید عہد کا دن ہے،آج کے دن ہمیں عہد کرنا ہو گا کہ ہم پاکستان کی ترقی و خوشحالی کے لئے کام کریں گے،ملکی ترقی کیلئے  تحریک پاکستان والا جذبہ درکار ہے۔انہوں  نے کہا کہ وطن عزیز کو ہم متحد ہو کر ترقی و خوشحالی کی راہ پر گامزن کریں گے۔

پرچم کشائی کی تقریب میں ریسکیو1122، پولیس اور ازنتظامی افسران کی شرکت۔

سورس:وی این ایس، رحیم یار خان