رمضان المبارک میں امت کی خدمت کر کے اپنی آخرت سنواری جا سکتی ہے؛ ڈپٹی کمشنر سلامت علی میمن

20

میرپورخاص،25 مارچ  (اے پی پی): ڈپٹی کمشنر سلامت علی میمن نے کہا ہے کے رمضان المبارک تمام امت کیلئے  برکتوں کا مہینہ ہے، اس مہینے میں امت کی خدمت کر کے اپنی آخرت بھی سنواری جا سکتی ہے۔

ان خیالات کا  اظہار انہوں نے رمضان المبارک سے قبل صفائی ستھرائی، لائیٹ، سوئی گیس کی لوڈ شیڈنگ، سکیورٹی، شہریوں کو صاف پانی کی فراہمی،  بچت بازار و دیگر مسائل کے حل کے لیئے پیشگی انتظامات کے سلسلے میں اجلاس میں متعلقہ افسران کو ہدایت کرتے ہوئے کیا۔

 اس موقع پر ایس ایس پی میرپورخاص چوھدری اسد علی  نے یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کے رمضان المبارک کے دوران مساجد، امام بارگاہوں و دیگر مقامات پر سکیورٹی کے تمام انتظامات مکمل کیئے جا چکے ہیں رمضان کے دوران  سکیورٹی کے سلسلے میں کسی بھی قسم کی پریشانی درپیش نہیں آئے گی۔

 پبلک ہیلتھ کے نمائندے نے بتایا کے شہر میں پانی کی فراہمی کو یقینی بنایہ جائے گا  جب کے رمضان سے قبل تمام ٹوٹی ہوئی لائنوں کو تبدیل کیا جائے گا۔   چیف میونسپل آفسر نے کہا کے رمضان المبارک مہینے کے دوران صفائی ستھرائی کے انتظامات بہتر کیئے جائیں گے۔

ڈپٹی کمشنر سلامت علی میمن نے لائٹ اور سوئی گیس کے سلسلے میں علماہ کرام سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کے لوشیڈنگ نہ کرنے کی ٹائمنگ کا شیڈول بنا کر ديا جائے اس پر عمل درآمد کے لیئے کوششین کی جائیں گی۔  اس موقع پر علماہ کرام نے کہا کے رمضان المبارک کے دوراں ہوٹلوں کو چلنے سے روکا جائے۔

  اس موقع ڈپٹی کمشنر نے کہا کے صفائی ستھرائی کے انتظامات کو بھتر کرنے کے لیئے شہر کا دورہ کیا  جائے گا جس میں صفائی ستھرائی، اسٹریٹ لائیٹ، روڈز کی پیچ ورک و دیگر کاموں کو چیک کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کے رمضان المبارک کے دوران مسائل کو حل کرنے کے لیئے واٹس اپ گروپ بنایا گیا ہے۔ علماہ کرام سمیت گروپ میں شامل دیگر   ممبران کسی بھی درپیش آنے والے مسائل کے حل  کیلئے  گروپ میں وائیس میسیج کرسکیں گے۔  اس موقع پرڈپٹی کمشنر نے یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ  رمضان المبارک کے دوران شہریوں سمیت دیگر آبادی کی سہولت کے لیئے بچت بازار سٹیزن جیم خانہ میں لگائی جائے گی۔

  اجلاس میں متعلقہ افسران، علماع کرام، پیس کامیٹی کے میمبران تاجر برادری و دیگر  نے شرکت کی۔

سورس:وی این ایس، میرپورخاص