ستائیس مارچ کو ڈی چوک میں عوام کا سمندر ہو گا؛وفاقی وزیر شفقت محمود

19

اوکاڑہ ،19مارچ(اے پی پی ): وفاقی وزیر تعلیم وصدر پاکستان تحریک انصاف پنجاب شفقت محمود نے کہا ہے کہ  27مارچ کو ڈی چوک میں عوام کا سمندر ہو گا ، پاکستان مخالف قوتوں کو شرمندگی اور ناکامی کے سوا کچھ حاصل نہیں ہو گا۔

ان خیالات کا  اظہار انہوں نے ضلع اوکاڑہ کی تنظیم اور ایڈوائزری کونسل کے  اجلاس کی صدارت کرتے  ہوئے کیا۔ اجلاس میں 27 مارچ کو اسلام آباد میں ہونے والے ڈی چوک میں جلسے اور موجودہ سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

 چودھری شفقت محمود نے کہا کہ عمران خان نے امریکہ کو ابسلوٹیلی ناٹ کہہ کر قوم کا سر فخر سے بلند کیا ہے ،بیرونی قوتیں اپوزیشن کے ذریعے جمہوریت کو ڈی ریل کرنا چاہتی ہے۔ انھوں نے کہا کہ اپوزیشن عمران خان کو عوام کے دلوں سے نہیں نکال سکتی۔

اس موقع پر صوبائی وزیر سید صمصام علی شاہ بخاری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 27مارچ کو اوکاڑہ سے ہزاروں کی تعداد میں عوام قافلوں کی شکل میں اسلام آباد پہنچیں گے، انھوں نے کہا کہ عمران خان لوگوں کے اور خصوصاً نوجوانوں کے دلوں میں بستے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ میں اسلاموفوبیا کے متعلق 15مارچ کے دن کو اسلاموفوبیا کے طور پر منانے مطالبہ منانے پر عمران خان عالم اسلام کے ہیرو کے طور پر یاد رکھا جائے گا۔

 اس موقع دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا۔اجلاس میں سیکرٹری اطلاعات مسرت جمشید چیمہ،مسعود شفقت ربیرہ، روبینہ شاہین وٹو،محمد اشرف خان سوہنا ،چودھریسلیم صادق و دیگر شامل تھے۔