سندھ ہاؤس بہت سا پیسہ منتقل کرنے کی اطلاعات ہیں، وزیراطلاعات چوہدری فواد حسین

64

اسلام آباد،17 مارچ (اے پی پی ): وفاقی وزیراطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ  سندھ ہاؤس بہت سا پیسہ منتقل کرنے کی اطلاعات ہیں۔

 جمعرات کو یہاں پی ٹی وی سے گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ  سندھ ہاؤس میں لوگوں کو رکھنے کے لئے پولیس منگوائی گئی ہے، اس وقت ہارس ٹریڈنگ کا مرکز سند ھ ہاؤس ہے۔

وزیراطلاعات نے کہا کہ  جس طرح سے منڈیاں لگ رہی ہیں،یہ  آئین کے خلاف ہے۔انہوں نے کہا کہ  ہارس ٹریڈنگ کے خلاف مضبوط ایکشن پلان کر رہے ہیں۔