سکھر،11مارچ (اے پی پی): چیئرمین نادرا طارق ملک کی خصوصی ہدایت پر ڈی جی نادرا سکھر ریجن کرنل (ر) سہیل محمود کی نگرانی میں نادرا سکھر کی طرف سے سکھر، لاڑکانہ اور نوابشاہ ڈویژن کے مختلف اضلاع میں خواتین کی رجسٹریشن کے حوالہ سے خصوصی مہم 8 مارچ سے 14 مارچ2022 تک کا آغاز کیا گیا ہے۔
اس سلسلے میں خواتین کی رجسٹریشن کے حوالے سے ایک تقریب گورنمنٹ ڈگری کالج برائے خواتین لاڑکانہ میں منعقدکی گئی ، جس میں استازہ، طلبہ اور ضلع انتظامیہ کے لوگوں نے شرکت کی،اس تقریب میں خواتین میں شناختی کارڈ کی اہمیت کو اجاگر کیا گیا،جہاں دور دراز علاقوں سے آئی ہوئی خواتین کی موبائل وین پر رجسٹریشن بھی کی گئی تا کہ خواتین کے شناختی کارڈ بنا کر ان کو قومی دھارے میں شامل کیا جا سکے۔
ڈی جی نادراسکھر نے تمام دفاتر میں حکم نامہ جاری کیا ہے کہ خواتین کی رجسٹریشن میں تیزی لائی جائے۔ کرنل (ر) سہیل محمود کی نگرانی میں خواتین کی رجسٹریشن اور بہتری کے لیئے خصوصی ٹیموں کو تشکیل دیا گیا ہے اور ڈی جی نادرا مختلف اضلاع کے پروگراموں کی خود نگرانی کر رہے ہیں،ریجن میں تمام نادرا دفاتر میں 50 فیصد خواتین کے لیئے کاﺅنٹر مقرر اور خواتین اسٹاف کو مقرر کیا گیا ہےجبکہ نادرا کی موبائل وینز مختلف علاقوں میں خواتین کی رجسٹریشن کر رہی ہیں۔
سورس:وی این ایس، سکھر











