سکھر:گوٹھ سینگار فاونڈیشن اور ٹی ڈی ای اے فافین کے تعاون سے صحافیوں کیساتھ اجلاس منعقد کیا گیا

33

سکھر،11مارچ(اے پی پی):گوٹھ سینگار فاونڈیشن اور ٹی ڈی ای اے فافین کے تعاون سے جی ایس ایف کی نساءورکنگ ویمن الائنس کے جانب سے جی ایس ایف کے ہیڈ آفس سکھر میں سینئر صحافیوں کیساتھ اجلاس منعقد کیا گیا ، اجلاس کا مقصد سکھر میں چلنے والا خواتین کارکن حقوق پروگرام کے بارے میں آگاہی دینا اور سکھر میں کام کی جگہوں پر خواتین کارکن کے درپیش مسائل پر تبادلہ خیال کرنا ہے۔

 اجلاس کے دوران ڈسٹرکٹ کوآرڈینیٹر شبانہ انصاری اور گوٹھ سینگار فاونڈیشن کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر نذیر احمد نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ورکنگ وومین الائنس کو کس مقصد کے تحت بنایا گیا ہے اور اس نے اب تک کیا کام سرانجام دیا ہے۔ ورکنگ وومین الائنس کی ممبر عذرا جمال اور نسرین نوناری نے صحافیوں کے وفد کے ساتھ اپنے چارٹر آف ڈیمانڈز پر بھی تبادلہ خیال کیا اور صحافیوں کو رائے دی گئی کہ مختلف اداروں میں کام کرنیوالی خواتین ورکرز کے مسائل کو اجاگر کرنے کیلئے حکمت عملی بنائی جائے اور آپ کا تعاون درکار کی ضرورت ہے۔

اجلاس میں پی ایف یو جے کے نائب صدر لالا اسد پٹھان، جان محمد مہر ، سید ضیاءالرحمان اور دیگر صحافیوں نے شرکت کی۔

سورس؛وی این ایس، سکھر