سکھر۔01مارچ (اے پی پی) جماعت اصلاح المسلمین خواجہ محمد طاہر المعروف سجن سائیں کے سرسبز و صاف پاکستان اور ضلعی انتظامیہ کے سرسبز و صاف سکھر کے تحت جماعت اصلاح المسلمین کی برانچز گوٹھ راھوجہ،گوٹھ بخشل خان لکھن اور گوٹھ میاں داد کھوسو میں شجر کاری و صفائی مہم کا آغاز کردیا گیا۔
شجرکاری مہم کے مہمانان وزیر اعلی ٰسندھ کے معاون خصوصی ارسلان اسلام شیخ،بلدیہ اعلی ٰکے ایڈمنسٹریٹر علی رضا انصاری،صوبائی پریس سیکرٹری ڈاکٹر سعید اعوان،سابق یوسی چیئرمین ڈاکٹر علی نواز کھوسو تھے۔برانچز کی گلیوں،راستوں کی صفائی کی گئی،اور پودے لگائے گئے۔











