سکھر؛ پریس کلب میں خواتین کے عالمی دن کے مناسبت سے تقریب ،مشعل برادر ریلی بھی نکالی گئی

17

 سکھر، 8مارچ(اے پی پی): :  پریس کلب میں خواتین کے عالمی دن کے مناسبت سے تقریب کا انعقاد،تقریب میں خواتین پر ہونے والے مظالم کے حوالے سے ڈرامہ پیش کیا  گیا ،مشعل برادر ریلی بھی نکالی گئی۔

 ریلی  اسٹیپ فاؤنڈیشن کی چیئرپرسن شائستہ کھوسو کی قیادت میں نکالی گئی۔ ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے شائستہ کھوسو و دیگر خواتین کا کہنا تھا کہ ہم خواتین کے لیے معاشرے میں برابری چاہتے ہیں، معاشرے کے ظالمانہ قوانین کو برداشت نہیں کریں گے،خصوصاًدیہی خواتین کے ساتھ جو مسائل درپیش ہیں ان کے حل کے لئے اقدامات کیے جائیں۔