سکھر،05مارچ(اے پی پی ): ڈسٹرکٹ ہاکی ایسوسی ایشن کی جانب سے فور ٹیمز ہاکی سیریز کا انعقاد کیا گیا جس کے مہمان خاص ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریٹر علی رضا انصاری اور ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر شفقت رحیم تھے پہلے میچ میں راجن پور اور ائیر فورس کی ٹیمیں مدمقابل ہوئیں میچ 3۔3 گول سے برابر رہا ۔ دوسرے میچ میں خیرپور اور مہران ہاکی کلب کی ٹیمیں مدمقابل رہیں جس میں خیرپور نے 0 کے مقابلے میں ایک گول کرکے جیت حاصل کی۔
میچز کے بعد مہمانان کا ٹیمز سے تعارف کروایا گیا ،قبل ازیں مہمانان کو سندھ کی ثقافت اجرک پہنائی گئی۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ ہاکی ایسوسی ایشن کے صدر عارف محمود، منظور کھوکھر، غلام شبیر بھٹو اور دیگر موجود تھے۔
سورس:وی این ایس، سکھر











