سیکرٹری ہاؤسنگ جنوبی پنجاب جاوید اختر محمودکا رحیم یار خان کا دورہ

36

ملتان،29 مارچ(اے پی پی):سیکرٹری ہاؤسنگ جنوبی پنجاب جاوید اختر محمودکا رحیم یار خان کا دورہ،رحیم یار خان کی 24سکیموں سمیت  200ملین کی ٹف ٹائلز اور سیوریج سکیم کا بھی جائزہ لیا اور انہوں نے سست روی پر برہمی کا اظہار کیا۔اس موقع پر پی ایچ ای بہاولپور، رحیم یار خان اور بہاول نگر کے آفیسران نے شرکت کی۔

سیکرٹری ہاؤسنگ جنوبی پنجاب جاوید اختر محمود نے جاری منصوبوں پر بریفنگ لیتے ہوئے کہا کہ منصوبوں کو جلد از جلد اور شفاف انداز میں مکمل کیا جائے اورٹھیکیدار کو احکامات جاری کرتے ہوئے کہا کہ کاموں پر مقررہ وقت پر مکمل کیا جائے۔منصوبوں پر دیری برداشت نہیں کی جائے گی۔اُنھوں نے مزید کہا کہ رحیم یار خان سمیت جنوبی پنجاب میں صاف پانی کی فراہمی کو یقینی بنا رہے ہیں۔آفیسران فیلڈ مانیٹرنگ کو یقینی بنائیں اورکام کی رفتار کو مزید تیز کیا جائے۔