میرپورخاص،20 مارچ ( اے پی پی): ڈپٹی کمشنر سلامت علی میمن نے کہا ہے کے ہر کامیاب مرد و عورت کے پاس ایک تکلیف دہ کہانی ہوتی ہے اور ہر تکلیف دہ کہانی کا انجام کامیابی ہی ہو تا ہے تکلیفوں کو برداشت کرنے کی عادت ڈالیں اور کامیابی کے کیئے تیار ہو جائیں، میں سمجھتا ہو کے شہید محترمہ بینظیر بھٹو ہائیر سیکنڈری اسکول کے اساتذہ اور طلبہ نے بھی اس کامیابی کو حاصل کرنے کے لیئے محنت کرکے اپنے آپ کو تکلیف میں ڈالکر کامیابی اپنے نام کی ہے۔
ان خیالات کا اظہارانہوں نے شہید محترمہ بینظیر بھٹو ہائیر سیکنڈری اسکول میں بلدیہ پارک میں ہونے والے 64 ویں فلاور اینڈ ویجیٹیبل شو میں اسکولوں کے اسٹالوں میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے والے اساتذہ اور بچوں میں شیلڈ اور تقسیم انعامات کے سلسلے میں منعقد تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ڈی سی میرپورخاص نے ڈویژنل کمشنر ميرپورخاص سيد اعجاز علی شاہ کی جانب سے پھولوں اور سبزیوں کی نمائش کے دوران تمام حصہ لینے والے اسکولوں کی محنت کے نتیجے میں 4 اسکولوں کے لیئے اعلان کردہ 50 ہزار چیک اسکولوں کے پرنسپلز کو دیا اور مورتور ٹلی ٹیبلو پیش کرنے والے بچیوں کو 5 ہزار کا انعام بھی دیا۔
اس موقع پر مینیجمینٹ کمیٹی کے سیکرٹری محمد نواز خان، کو آرڈینیٹر عبدالکریم میمن، ڈپٹی ڈائریکٹر ڈی ایس ای فوزیہ میمن، مس سورٹھ، پرنسپل شہید محترمہ بینظیر بھٹو ہائیر سیکنڈری اسکول کی میڈم نسرین اقبال، اپوا اسکول کی پرنسپل مس غزالہ، گورنمنٹ گرلز ہائیر سیکنڈری اسکول بھانسنگ آباد کی پرنسپل مس توقیر ، گورنمنٹ گرلز اقرا اسکول کی جانب سے مس شبانہ و دیگر اسکول کی بچیوں میں شیلڈ و سرٹیفکیٹ تقسیم کیئے۔
ڈپٹی کمشنر نے کہا کے سندھ حکومت کی جانب سے بچوں اور بچیوں کی تعلیم کے سلسلے میں بہتر کوششیں کی جارہی ہیں اس کے باوجود بچیوں کی شرہ تعلیم کے میدان میں بہت کم ہے ہمیں ان کی بہتر تعلیم، بہتر ماحول کے لیئے اپنا کردار ادا کرنا چاہیے تاکہ وہ ملک و قوم کی ترقی میں اپنا حصہ ملا سکیں۔ انہوں نے کہا کے بچیوں کی تعلیم کی قدر ان والدین کو ہوتی ہے جن کے پاس اپنی بچیاں ہوتی ہیں اور وہ انہیں پڑھانہ چاہتے ہیں، میرپورخاص کی بچیاں بھی میری بچیوں کی طرح ہیں میں ان کے لیئے بھی سہولیات مہیا کرنہ چاہتا ہوں۔ انہوں نے ڈپٹی ڈائریکٹر ایجوکیشن فوزیہ میمن سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کے اس وقت آئل اینڈ گیس نکالنے والی کمپنیوں کی جانب سے مخصوص فنڈ ڈیڑھ کروڑ انتظامیہ کو دیا گیا ہے جو کے تعلیم سمیت مختلف ضروری شعبہ جات میں استعمال کیئے جاتے ہیں، ہمیں ان گرلز اسکولوں کی لسٹ فراہم کی جائے جن اسکولوں میں کلاسیں نہیں ، اسکولوں میں بچیاں شیلٹر کے نیچے تعلیم حاصل کر رہی ہیں اور جن اسکول میں لٹرین یا دیگر بنیادی ضروریات موجود نہیں ان سے آگاہ کیا جائے تاکے ان اسکولز میں بچیوں کی بنیادی ضروریات مہیا کی جا سکیں۔
اس موقع پر فوزیہ میمن نے کہا کے کوئی بھی کامیابی اکیلے سر نہیں حاصل کیجاتی اس میں مختلف کردار شامل ہوتے ہیں، پراگرام کی کامیابی میں ڈپٹی کمشنر ، انتظامیہ مینیجمینٹ کمیٹی دیگر لوگوں سمیت ہمارے طلبہ و اساتذہ کی محنت شامل ہے، ان کی کوششوں کے بغیر اتنا بڑا پروگرام منعقد کرنہ اور اسے کامیاب کرنہ ناممکن تھا۔
شہید محترمہ بینظیر بھٹو گرلز ہائیر سیکنڈری اسکول میں اسکولوں کے اساتذہ اور طلبہ نے شرکت کی۔











