ملتان؛طالب علموں میں پتنگ بازی کےرجحان اورروڈسیفٹی کے موضوع پر سمینارکاانعقاد

22

ملتان، 20 مارچ (اے پی پی ): پنجاب ہائی وے پیٹرول کی جانب سےمقامی سکول میں طالب علموں میں بڑھتےہوئے  منفی مشاغل بالخصوص پتنگ بازی کےرجحان اورروڈسیفٹی  کے موضوع پر سمینارکاانعقادکیاگیا۔

 اسسٹنٹ سب انسپکٹر روف حسن نے لیکچردیتےہوےکہاکہ اولاداللہ رب العزت کا نہایت ہی قیمتی تحفہ ہے، رب تعالی نے انہیں والدین کی زینت اور دنیاوی زندگی میں رونق بیان کیا ہے، لیکن یہ رونق وبہار اسی وقت ہے جب اس نعمت کی قدر کی جائے۔انہوں نے کہا کہ  پتنگ بازی اکیٹ 2007ء میں منظور ہو چکا ہے جسکی خلاف ورزی پر سخت سزاء ہے، پتنگ بازی کے فائدے  نہ ہونے کے برابرہیں جبکہ نقصانات بہت ذیادہ ہیں جسکی بنیادی وجہ پتنگ بازی کے ساتھ استعمال ہونے والی خطرناک کیمیکل ڈور کا ہے جسکی وجہ سے ہم لوگ معاشرہ میں اکثر دیکھتے ہیں انسانی جان کا بےدردی سے چلاجانا ہے۔ چھتوں ،گلیوں اور میدانوں میں لوگ پتنگ اڑاتے نظرآتے ہیں اور کئی پتنگ کے پچھے دوڑتے ہوئے  حادثات کا شکار ہوجاتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ  اس سمینار کے ذریعہ اس سلسلے میں آگاہی فراہم کی گئی  کہ اس جان لیواء مشاغلے میں پڑ  کر اپنی قیمتی جانوں کا ضیاع نہ کریں کیوں کہ یہ نوجوان نسل ہمارا قیمتی سرمایہ ہے۔ پتنگ بازی  سے ہونے والے حادثات سے بچاؤکےلیے تمام ضلع کے ڈپٹی سپرڈیڈنٹ آف پٹرولنگ پولیس کو مرسلہ  بھی جاری کیا۔

آخر میں ایجوکیشن انچارج نے آگاہی ومعلوماتی پمفلٹ بھی تقسیم کیے۔