شیعہ سنی اپنے اتحاد سے دشمن کی ہر مذموم کوشش کو ناکام بناسکتے ہیں؛ اہل سنت علماء پشاور

13

پشاور، 4مارچ(اے پی پی): پشاور کے 40 اہل سنت علما ءنے پشاور دھماکہ کی مذمت اور اہل تشیع سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے کہا کہ ہم ملک میں فرقہ واریت کی کوششوں کو ناکام بنانے کے لئے اکٹھے  ہوئے ہیں۔

پشاور پریس کلب میں   پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے   علما ءکا کہنا تھا کہ ہم آج امدادی سرگرمیوں میں شامل رہے اور کل بھی اہل تشیع برادری کے پاس جا کر تعزیت اور تسلیت پیش کریں گے۔انہوں نے کہا کہ یہ حملہ پاکستان کا امن تباہ کرنے کے لئے تھا اور شیعہ سنی اسی طرح اپنے اتحاد سے اس کوشش کو ناکام بناسکتے ہیں۔

سورس:وی این ایس،  پشاور